کینگروز کےبعدشاہینوں کےہاتھوں کیویز کی بھی شامت آگئی، پاکستانی ٹیم جیت سے چند قدم دوری پر آگئی

میچ کےچوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز پندرہ رنز بغیر کسی نقصان کےشروع کرکے ایک سو پچھہتررنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کردی اوپنر محمدحفیظ ایک سوایک اورسرفرازاحمدتیرہ رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، اظہرعلی تئیس اور یونس خان اٹھائیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے جواب میں کیوی بلےباز پاکستان کی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے کپتان برینڈن میک کیلم انتالیس رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔کیم ولیمسن اور کورے اینڈرسن نے تئیس،تئیس رنز سکور کئے۔