روس نے ایران میں جوہری توانائی کے حصول کے لیے آٹھ نئے جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرنے کا معاہدہ کر لیامعاہدے کے تحت روسی کمپنی روساٹم جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرے گی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آٹھ میں سے چار جوہری ری ایکٹرز روس کی ایران میں پہلے سے تعمیر کردہ جوہری تنصیبات جبکہ چار نئے مقامات پر تعمیر کیے جائیں گے،،ان میں سے دو ری ایکٹرز بوشہر میں واقع جوہری مرکز میں تعمیر ہوں گے۔ روس کی سرکاری کمپنی روساٹم کے مطابق نئے جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر اور جوہری ایندھن کی سپلائی کا منصوبہ بین الاقوامی جوہری ایجنسی آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کرے گا،، اور اس میں ایسا طریقۂ کار وضع کیا جائے گا جس کے تحت جوہری ہتھیار بنانا ممکن نہیں ہو سکے گا