گوگل نے خلائی اور روبوٹ کے شعبے میں تحقیق کے لیے اپنی تازہ سرمایہ کاری میں ناسا کی ائیر فیلڈ کو لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا میں سان فرانسسکو کے مقام پر سیلیکون ویلی میں موجود یہ ائیر فیلڈ اب نجی طیاروں کی پروازوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے،،تاہم اب گوگل کمپنی کی ایک شاخ پلینیٹری وینچرز ناسا کی موفیٹ فیڈرل ائیر فیلڈ کا انتظام اپنے ذمے لے رہی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں گوگل نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس ائیر فیلڈ کا استعمال کس طرح کرے گی۔ ناسا کی پریس ریلیز کے مطابق’اس جگہ کا استعمال خلائی دریافت، ہوا بازی، روبوٹکس اور ٹیکنالوجی کے دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں تحقیق کے لیے کیا جائے گا۔‘