دنیا بھر بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج نمونیہ سے بچاؤ کا دن منایا گیا
وی او دنیابھرمیں نمونیہ کو کم سن بچوں کاقاتل ماناجاتاہےجس میں بچوں کوپھیپھڑوں کاانفیکشن ہوجاتاہے ۔ نمونیہ سے بچاو کے لئے بچوں کوحکومت کی جانب سے فری ٹیکے اور ویکسی نیشن کی جاتی ہے۔ قوت مدافعت کم ہونے کے باعث چھوٹے بچے اس وائرس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں،ڈاکٹرشہزادمنیرکاکہناہے کہ والدین جب بھی دیکھیں کہ بچے کوسانس کامسئلہ ہورہاہے توفوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ ڈاکٹرشہزاد منیرچائلڈ سپیشلس نمونیہ کے باعث ہرسال پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بانوے ہزاربچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان واحد ملک ہے جوبچوں کوپولیوکے خلاف فری ویکسین جاری کر رہا ہے،، ویکسین کے باعث ہرسال تین لاکھ بچوں کوموت کے منہ میں جانے سے بچایاجارہاہے۔ فیڈرل گورنمنٹ پولی کلنک کے چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹربلال خالدکاکہناہے کہ اکثر والدین بچوں کو تب لے کر آتے ہیں جب پانی سرسے گذرچکاہوتاہے۔۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ چھوٹے بچوں کو نمونیہ سے بچاؤ کے لئے ٹیکے اور ویکسین بروقت کروا کر بیماری کے خاتمے کے لئے حکومت کاساتھ دیں۔۔