آل سٹارز کرکٹ کے دوسرے میچ میں سچن بلاسٹرز کی وارن واریئرز کیخلاف بیٹنگ جاری ۔شین وارن کی ٹیم نے پہلے کھیلے ہوئے262 رنز بنائے
ہیوسٹن میں جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی سچن بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔وارن واریئرز کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو سو باسٹھ رنز بنائے ۔کمار سنگاکارا نے تیس گیندوں پر ستر رنز بنائے ۔ان کی اننگز میں چھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے ۔جیک کیلس پینتالیس اور رکی پونٹنگ اکتالیس رنز کیساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔شعیب اختر نے چار اوورز میں اڑتالیس رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی