کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج۔
ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے کی ۔دوران سماعت ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے ماڈل کی حاضری سے استثنیٰ درخواست دائرکی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایان علی علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی۔ دوران سماعت ایان علی کے پاسپورٹ کی سپر داری کیلئے بھی درخواست دائرکی گئی، عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے حکم دیا کہ اگرایان علی علیل ہیں توان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیاجائے۔ کیس کی سماعت انیس نومبرتک ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب ایان علی کے وکلاء نے درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔