گڈ گورنس فوج کا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مطالبہ ہے: عمران خان
کپتان بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے دو روزہ دورے پر عمر کوٹ پہنچے جہاں کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں پولیس کے ذریعے الیکشن لڑا جارہا ہے۔ہم سندھ کے عوام کو آزاد کرانا چاہتے ہیں۔یہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہے ۔امیر ترین شہر ہونے کے باوجود کراچی کو پانی نہیں ملتا۔ٹرانسپورٹ کا حال سب کے سامنے ہے۔سارے پاکستان کا مطالبہ ہے کہ گورننس ٹھیک ہوکپتان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا الیکشن متنازعہ تھا۔معلوم نہیں اکیس ہزار ووٹ کہاں چلے گئے ۔ تحریک انصاف معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں ماڈل اسپتال بنایا جائے گا۔لوگوں کو نچلی سطح پر اختیارات دیئے جائیں گے ۔