چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے واقعے کی مکمل انکوائری ہو گی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ عمراکمل کوٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شامل نہیں کیاگیا، عمر اکمل کےواقعہ کی انکوائری ہونی چاہیے، تاہم عمراکمل کواپناموقف دینےکاپوراحق ملناچاہئے، چیف سیلکٹر کو کہہ دیا کہ انکوائری مکمل ہونے تک انہیں ٹیم میں نہ رکھیں،انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم میں کوئی پڑھالکھانوجوان نہیں آتا، کرکٹرزکاتعلیم یافتہ نہ ہوناتنازعات کاباعث بن رہاہے،کرکٹ ٹیم میں پڑھےلکھےکھلاڑیوں کوشامل کریں گے، شہریار خان نے کہا کہ جب تک بھارتی بورڈسےسیریزکےحوالےسےبیان نہیں آتاکچھ نہیں کہیں گے، بھارتی بورڈ کے صدر کا تحریری جواب آنے پر ہی ہم اپنی پوزیشن واضح کرینگے،،، یونس خان کی خدمات کوسراہتے ہیں ،سمجھتا تھا یونس خان سیریز کے بعد یہ فیصلہ کریں گے ،، یونس خان نے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اس پر افسوس ہے، ہارون رشیدکےیواےای جانےکےبعدیونس خان کےمعاملات حل ہوگئےتھے،یونس خان کواسکواڈ میں شامل کیا تھا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف پرفارمنس ٹیم اور قوم کیلئے قابل فخر ہے،آیندہ تین میچزمیں بھی ایسے ہی پرفارمنس کی امید ہے ، ایشیزسیریز جیتنے والی ٹیم کیخلاف پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس قابل تعریف ہے، پی سی بی کااینٹی کرپشن یونٹ مکمل فعال ہے،شہریارخان نے کہا کہ سعیداجمل کاپی سی بی پرسپورٹ نہ کرنےکےبیان پرافسوس ہوا، ثقلین مشتاق کوبلاکرسعیداجمل کابولنگ ایکشن درست کرایا،