شادی والے گھر میں ڈکیتی , اہل خانہ کو یر غمال بنا لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ۔
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 25ٹوایل میں شادی والے گھر میں ڈکیتی کی واردات 9ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر ایک کمرئے میں بند کردیا ۔ لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نواحی گاؤں 25ٹوایل میں رمضان کے گھر میں شادی کے سلسلہ میں مہندی کی رسم ختم ہو نے کے بعد جب اہل خانہ سو گئے اچانک آتشین اسلحہ سے مسلح نو ڈاکوؤں نے گھر پر یلغار کردی خواتین اور مردوں کو یر غمال بنا کر ایک کمرئے میں بند کردیا ۔ ڈاکو پانچ لاکھ روپے کی نقدی لاکھوں روپے مالیت کے 12 تولے طلائی زیورات اور چھ موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے تھا نہ صدر پولیس ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردئیے گئے ۔