سرگودھا کے رہائشی انڈے فروخت کرنے والے شہری کا بنک اکاونٹ ہیک، 2 لاکھ روپے نکال لیے گئے
سرگودھا کے رہائشی انڈے فروخت کرنے والے شہری کا بنک اکاونٹ ہیک، 2 لاکھ روپے نکال لیے گئے۔ حماد حیدر کے اکاونٹ میں 2 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد رقم موجود تھی جو آج صبح 9 سے11 بجے کے درمیان حماد کو اکاونٹ سے ٹرانزیکشن کے میسج موصول ہونے لگے جس پر بنک سے رابطہ کرنے اور اے ٹی ایم کارڈ بلاک کروانے تک اکائونٹ سے 2 لاکھ روپے نکلو لیئے گئےبنک رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ نجی بنک (یو بی ایل) کی لاہور کی ایک برانچ سے رقم نکلوائی گئی بنک سے رابطہ کر کے اکاونٹ اور اے ٹی ایم کارڈ بلاک کروا دیا ہےحماد کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو درخواست بھی دے رہا ہوں میں غریب آدمی ہوں محنت مزدوری کر کے پیسہ کماتا ہوں، میری ساری پونجی لٹ گئی میری وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ میرے پیسے مجھے واپس دلوائے جائیں،