یورپی یونین کاایران کے جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمدکیلئے اپنی حمایت کااعادہ
یورپی یونین نے دوہزارپندرہ میں بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمدکے لئے اپنی حمایت کااعادہ کیاہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکاموغرینی نے برسلزمیں یورپی یونین کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعدنامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم معاہدے پرمکمل عملدرآمدکے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔