پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوموثراندازمیں بے نقاب کررہاہے:وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوموثراندازمیں بے نقاب کررہاہے۔ پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سامنے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایودھیامقدمے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے ظاہرہوتا ہے کہ بھارت میں ہندوبالادستی کانظریہ غالب آگیاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کرتارپورراہداری کھول کرہم نے دنیاکوواضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے اورلوگ اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لئے مکمل طورپرآزادہیں