جعلی اکاونٹس،منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس پر سماعت آج ہو گی
جعلی بنک اکاونٹس، میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس پر سماعت آج پھر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق جعلی بنک اکاونٹس، میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی احتساب عدالت میں پیشی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔حکام کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ کے باعث آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو پیش نہیں کیا جائے گا،آصف علی زرداری پمز اسپتال میں زیر علاج جبکہ فریال تالپور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔کیسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے۔یاد رہے کہ جعلی بنک اکاؤنٹس، میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 30 ملزمان نامزد ہیں جبکہ ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جاچکی ہیں اورتمام ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ دوسری جانبفریال تالپور کی جیل میں بیٹر کلاس دینے کی درخواست پر سماعت بھی آج ہو گی۔