وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے پرغور
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس جاری ہےجس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرسابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائرکی گئی درخواست پرغورکیاجائے گا۔وفاقی وزیرقانون ڈاکٹرفروغ نسیم اجلاس کی صدارت صدارت کر رہے ہیں۔۔ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔(این این آر، وہاج بشیر)