بنگلہ دیش میں ٹرین حادثہ 17افرد جا ں بحق ، سینکڑوں ذخمی
بنگلہ دیش کے ضلع برہمن میں دو مسا فر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 17افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد ذخمی ہو گئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق منگل کے روز صبح تقریبا دو بجے ا دین ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچنے والی تھی کہ وہ دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنا شدید تھا کہ ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی پر سے اتر گئیں جس سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے،اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک چٹاگانگ جبکہ دوسری ڈھاکہ جارہی تھی۔