مرکز منہاج القرآن انٹرنیشل فرانس میں میلادالنبی صلعم کے حوالے سے دو روزہ محافل کا اہتمام کیا گیا۔
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) مرکز منہاج القران انٹرنیشنل فرانس میں عظیم الشان محافل میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ قاری صداقت علی تھے ، محفل کی صدارت ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل فرانس ویورپ علامہ حسن میر قادری نے کی ۔
معروف نعت خواں میلاد رضا قادری اور حافظ ناصر خان نے اپنے خوبصورت انداز سے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیں ۔عالمی شہرت یافتہ قاری صداقت علی نے جشن عید میلاد النبی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم کی ذات بنی نوع انسان اور پوری کائنات کیلئے مجمسم رحمت ہے۔ انھوں نے غریبی میں بھی شہنشاہی کر کے ایک ایسی مثال قائم کیں کہ سوچ کر ذہن و دل میں روشنی سی جگمگانے لگتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلـم نے عرب کے جہالت زدہ ماحول کو اس قدر پاک وپاکیزہ بنایا کہ آج پوری دنیا سے امت مسلمہ روحانی پاکیزگی حاصل کرنے عرب کا رخ کرتے ہیں ۔ ان محافل میں منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کی تمام ذیلی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی ۔ صدر منہاج القران انٹرنیشنل فرانس راجہ بابر حسین ، جنرل سیکریٹری سلمان اسلم اور ان کی ٹیم نے شاندار انتظامات کئے اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے اختتام پہ میلاد کیک اور اور ڈاکٹر علامہ اقبال کی سالگرہ کا بھی کیک کاٹا گیا اس طرح یہ خوبصورت محفل میلاد النبی صلی اللہ اپنے خوبصورت انداز میں احتتام پذیر ہوئی ۔