نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ تعطل کا شکار، کمیٹی نیب پر برہم
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اس معاملے پر اپنی رائے دینے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مجاز ہے۔ نیب نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر حکومتی خط پر نہ کوئی اعتراض کیا اور نہ ہی اس کی منظوری دی۔