صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ناقص کارکردگی کے حامل سی ای اوز سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ناقص کارکردگی کے حامل سی ای اوز سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات مقامی ہوٹل میں پانچویں سی ای اوکانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی،سپیشل سیکرٹری ثاقب منان،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ایڈیشنل سیکرٹری سندس ارشاد،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف،سی ای اوز ہیلتھ ووڈیو لنک کے ذریعے تمام ڈویژنزکے ڈائریکٹرزہیلتھ،ڈی ایچ کیوز اورٹی ایچ کیوزکے ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے سی اوی اوزکانفرنس کے دوران تمام اضلاع کی کارکردگی پیش کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہر سی ای او کے پاس کوروناوائرس کیلئے بجٹ موجودہے۔تمام سی ای اوز ڈی ایچ کیوزاورٹی ایچ کیوز کادورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیں۔تمام سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجنٹڈبستروں کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے علاج کے دوران حفاظتی اقدامات کویقینی بنایاجائے۔سٹاف کامورال بلندکرنے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ ملاقات کریں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ہم سب مل کرکوروناوائرس کی دوسری لہرکوناکام بنائیں گے۔ڈاکٹرز فرنٹ لائن ورکرزہیں۔زندگی اورموت کا مالک اللہ پاک کی ذات ہے۔مریضوں کی خدمت عین عبادت ہے،ڈاکٹرزکے لئے مریضوں کا علاج سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کسی سی ای اوکے بارے شکایت کو برداشت نہیں کریں گے۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ناقابل برداشت ہے۔انسدادپولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی کا قصوروارسی او اوہوگا۔بنیادی صحت مراکز میں وبائی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرناحکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔پنجاب کے بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے ضلع چکوال،نارووال اور جہلم کے سی ای اوز کو بہترکارکردگی پر شاباش دی۔