‘پی ڈی ایم کا غیرفطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے’
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف اپوزیشن کا غیرفطری اتحاد پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ غیرفطری اتحاد کی داغ بیل اپنے کرپشن کے”داغ“چھپانے کے لیے ڈالی گئی، اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ ختم ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے آشکار ہوچکے ہیں