ہم ہی جیتیں گے، صدر ٹرمپ اپنی ضد پر قائم
واشنگٹن: امریکی انتخابات کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن نومنتخب صدر کاسرکاری سطح پراعلان نہیں ہوسکا تاہم صدر ٹرمپ بدستور ضد پر قائم ہے کہ میں ہی جیتوں گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جیتنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے، ہم ہی جیتیں گےاور امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔