پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ، ایک دن میں 34 ہلاکتیں ، ایک ہزار808 کیسز رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ایک بار پھر تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا، ایک دن میں ریکارڈ 34 افراد جاں بحق اور ایک ہزار808کوروناکیسز سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔ جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار808 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد22ہزار88 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ20ہزار849 تک جا پہنچی۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے ریکارڈ34 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 7ہزار55 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 784 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ20ہزار849 ہوگئی