‘گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف آرام سے الیکشن جیت جائے گی’

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں ، پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی۔ جی بی میں پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی، گیلپ سروےآیا،جی بی میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں جی بی میں حکومت کرچکیں، کیا کچھ نہیں، جی بی کےعوام ان دونوں جماعتوں پر اعتماد نہیں کرتے، یہ لوگ اکٹھے نہیں،نہ کوئی نظریہ ہے بس کرپشن بچانا مقصد ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ لوگ جب بھی اکٹھےہوتےہیں ہمیں فائدہ ہوتاہے، ایک طرف کرپٹ ٹولہ دوسری طرف عمران خان ہیں، الیکشن مہم کوئی بھی چلائےجی بی نے ووٹ عمران خان کو دینا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنےغلط جملہ استعمال نہیں کیا،تعریف کی، غریب کاپیسہ چوری کرنابڑی غداری ہے۔