بلاول مریم ملاقات پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں:شبلی فراز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین گلگت انتخابی مہم کے دوران ہونے والی ملاقات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے،اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے،ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں،ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔