امریکہ کی امارات کو23 ارب ڈالر کے دفاعی سامان کے فروخت کی اجازت

امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر سے زیادہ کا جدید دفاعی سامان فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے 23.37 ارب ڈالر کے پیکیج کے تحت یو اے ای کو جدید ترین جنگی جہاز ایف 35 فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پومپیو نے کہا کہ پچاس ایف 35 لائٹنگ II طیاروں کیساتھ اٹھارہ ایم کیو- 9 بی بغیر پائلٹ ایریل سسٹم، فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر استعمال ہونے والے جنگی سامان کا پیکیج شامل ہے۔