آرمی چیف کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ
: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات ہوئی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات میں لائن آف کنٹرول ، مقبوضہ کشمیر اور باہمی دلچسپی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔