کراچی پی ایس ایل میچز: بند سڑکوں کی تفصیلات اور ٹریفک پلان جاری کردیا

کراچی میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے 14، 15، 17 نومبر 2020 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں ٹریفک پلان اور اس دوران بند سڑکوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔میچ والے تمام ایام میں درج ذیل ڈائیورشن کے مقامات سے ڈائیورشن دی جائیگی جو کہ میچ کے اختتام تک جاری رہے گی۔لہذا ذیل میں دیئے گئے روڈ اور روٹس کو استعمال کرنے والے حضرات زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کریں۔شارع فیصل سے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کی جانب سر شاہ سلیمان روڈ کی جانب اسٹیڈیم تک عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کارساز ، ڈرگ روڈ شارع فیصل سے بائیں جانب راشد منہاس روڈ، میلینم سے نیپا اور اسی طرح ایئرپورٹ سے آنے والے حضرات ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ ، میلینم اور نیپا کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام ٹریفک یونی ورسٹی کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گا۔یونی ورسٹی روڈ سے نیو ٹاﺅن ٹرننگ تا اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جیل چورنگی سے شہید ملت یا پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں آغا خان اسپتال اور لیاقت نیشنل اسپتال اور اطراف کے رہائشی والے حضرات نیوٹاﺅن تھانے کی طرف سے آئیں۔ٹریفک پولیس کا عملہ ان کی مکمل رہنمائی اور تعاون کیلئے موجود ہوگا۔سہراب گوٹھ سے نیپا کی جانب اور لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی جانب، پی پی چورنگی سے یونی ورسٹی کی جانب، کارساز سے اسٹیڈیم کی جانب، میلینم سے نیو ٹان کی جانب ہر قسم کے ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔اس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے خاص ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کو کسی بھی سروس یا مین روڈ پر کھڑا نہ کیا جائے۔کسی بھی پریشانی کی صورت یا رہنمائی کیلئے ٹریفک پولیس کے فون نمبر 1915 پر رابطہ کریں۔