Waqt News
Thursday | April 22, 2021
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • بھارتی قانونی ماہرین کا پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے پنجاب بیت المال کونسل کے امین ملک محمد اعظم کی ملاقات
  • سعودیہ: بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان، پاکستان سمیت 20 ملکوں پر پابندی برقرار
  • وزیراعظم عمران خان کی عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت
  • کرنل معمر قذافی کی صاحبزادی عائشہ قذافی کو یورپی یونین کی پابندیوں سے چھٹکارا مل گیا
  • ایران نے ڈرون طیاروں سے بنائی گئی امریکی بحری بیڑے کی فلم جاری کردی
  • بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں کمی امکان
  • این اے 249 سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اعلان
  • صدر عارف علوی سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کی ملاقات
  • سعودی عرب گرین اینیشئٹو میں تعاون کیلئے ہاتھ بڑھانے پر پاکستان کا شکر گزار
  • کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والا دھماکہ خودکش حملہ تھا: وزیر داخلہ شیخ رشید
  • عمان میں بھارت،پاکستان،بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی
  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس
  • نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو نئی انکوائری میں طلب کرلیا
  • برصغیر کے معروف اسلامی سکالر مولانا وحیدالدین خان خالق حقیقی سے جا ملے
  • واک ان کورونا ویکسینیشن کی سہولت ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ارتھ ڈے کے موقع پر پیغام
  •  کوئٹہ دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • ابتدائی شواہد کے مطابق کوئٹہ دھماکا خودکش ہو سکتا ہے۔بلوچستان پولیس
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز
  • کوئٹہ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ
  • سعودی عرب اور یونان کے درمیان بڑا معاہدہ
  • کامیاب جوان پروگرام :آسان شرائط پر قرض حاصل کرنے کا سنہری موقع
  • صرف ایک ذات سے معافی مانگتا ہوں ، سپیکر یا کسی اور سے نہیں۔ شاہد خاقان عباسی
  • پنجاب میں گزشتہ روز کی نسبت کورونا سے اموات میں 50 فیصد کمی
  • ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی: جہانگیر ترین
  • شہباز کی بیگناہی ثابت،حکومت کے دن گنے جا چکے،رانا ثناء اللہ
  • لیجنڈ اداکار معین اختر کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے
  • بھارت میں کورونا کے نئے وائرس کا انکشاف
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین سے محبت کے اظہار کیلئے آج ورلڈ ارتھ ڈے منایا جارہا ہے

فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ چھپا کر نہیں، مریم نواز

Nov 12, 2020 | 16:20 4:20 PM, November 12, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ چھپا کر نہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئین کے دائرے میں فوج سے بات کرنے کے لیے تیار ہے اور اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بات چیت پر غور کیا جا سکتا ہے لیکن شرط یہی ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مریم نواز نے دعوی کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان کے قریبی ساتھیوں سے بات چیت کے لیے رابطے کیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا: 'اسٹیبلشمنٹ نے میرے ارد گرد موجود بہت سے لوگوں سے رابطے کیے ہیں مگر میرے ساتھ براہِ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا'۔اس سوال پر کہ کیا وہ پاکستانی فوج کی موجودہ قیادت سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں مریم نواز شریف نے کہا کہ 'پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کے آغاز پر غور کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے'۔ مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ فوج میرا ادارہ ہے، ہم ضرور بات کریں گے، لیکن آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے۔ اگر کوئی کریز سے نکل کر کھیلنے کی کوشش کرے گا، جو (دائرہ کار) آئین نے وضع کر دیا ہے اس میں رہ کر بات ہو گی، اور وہ بات اب عوام کے سامنے ہو گی، چھپ چھپا کر نہیں ہو گی۔'انھوں نے کہا کہ میں ادارے کے مخالف نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ اگر ہم نے آگے بڑھنا ہے تو اس حکومت کو گھر جانا ہو گا۔مریم نواز شریف نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام 'سٹیک ہولڈرز' سے بات کر سکتی ہیں تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حکومت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ 'ڈائیلاگ تو اب پاکستان کے عوام کے ساتھ ہو گا، اور ہو رہا ہے، اور اتنا اچھا ہو رہا ہے کہ جو بھی فورسز ہیں اور جعلی حکومت وہ گھبرائے ہوئے ہیں۔ اور اتنا گھبرائے ہوئے ہیں کہ ان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیسے ردعمل دینا ہے اور گھبراہٹ میں وہ اس قسم کی غلطیاں کر رہے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ اس ملک کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈر عوام ہیں۔'مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی سیاست بند گلی کی جانب نہیں جا رہی۔ 'میرا خیال ہے کہ بند گلی کی طرف وہ لوگ جا رہے ہیں جنھوں نے یہ مصنوعی چیز بنانے کی کوشش کی، ہم تو جہاں جا رہے ہیں، چاہے وہ گوجرانوالہ ہے، کراچی ہے، کوئٹہ ہے یا گلگت بلتستان ہر جگہ ایک ہی بیانیہ گونج رہا ہے اور وہ ہے ووٹ کو عزت دو اور ریاست کے اوپر ریاست مت بناو۔'ان کا مزید کہنا تھا کہ 'عوام نے اس کا ثبوت جگہ جگہ دیکھ لیا، اب یہ بند گلی نہیں ہے، اب یہی راستہ ہے، اور یہ راستہ آئین و قانون کی بالادستی کی جانب جا رہا ہے۔'اس بات پر کہ بلاول بھٹو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ نواز شریف کی جانب سے انتخابات میں فوج کی مداخلت کے ثبوت سامنے لانے کے منتظر ہیں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 'میاں صاحب نے بات بعد میں کی ہے اور ثبوت خود عوام کے سامنے آئے ہیں، شوکت عزیز صدیقی، جج ارشد ملک اور ڈان لیکس کی حقیقت آپ کے سامنے ہے جب آپ ایک چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں کرتے تو وہ ڈان لیکس جیسی ایک جھوٹ پر مبنی چیز کھڑی کر دیتے ہیں۔'انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اپنا موقف ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کا اپنا موقف ہے جو میاں صاحب نے واضح کر دیا ہے۔کراچی میں اپنے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ پر عسکری حکام کی جانب سے ڈالے جانے والے دبا واور اس کی تحقیقات کے بعد فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز پر ردِ عمل دیتے ہوئے مریم نے کہا کہ 'اس پریس ریلیز سے عوام کو جواب نہیں ملے، مزید سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔ آپ قوم کو یہ کہہ رہے ہیں کہ کچھ جذباتی افسران نے عوامی دبا کا ردِعمل دیتے ہوئے یہ کیا۔ کون سا عوامی ردِ عمل تھا، وہ جعلی لوگ جنھوں نے مقدمہ درج کروایا اور پھر مدعی ہی بھاگ گیا، ان تین چار لوگوں کے دبا کو آپ عوامی دبا وکہتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عوامی ردِ عمل کا جواب دینا آئین کے مطابق اداروں کا کام نہیں منتخب حکومت کا کام ہے۔ اداروں کا کام اپنی پروفیشنل ذمہ داریاں نبھانا ہے ناکہ جذبات دکھانا۔اداروں کا کام جذبات کے ساتھ نہیں ہے، اور ان کا کام ہے اپنی آئینی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانا ہے اس میں جذبات کا کوئی عمل دخل نہیں اور اگر واقعی کسی نے یہ جذبات میں آ کر کیا ہے تو یہ تو ادارے کے لیے اور پاکستان کے لیے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایسا نہیں ہوا، چند جونیئر افسران کو قربانی کا بکرہ بنا دیا گیا، یہ غلط بات ہے۔'ان ہاوس تبدیلی یا مائنس عمران خان فارمولے کی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'مائنس عمران خان دیکھا جائے گا میں اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہوں گی لیکن جب وقت آئے گا دیکھا جائے گا۔ اس حکومت کے ساتھ بات کرنا گناہ ہے۔ اس ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے عمران خان اور حکومت کو گھر جانا ہو گا اور نئے شفاف انتخابات کروائے جائیں اور عوام کی نمائندہ حکومت آئے۔'پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کا راستہ کھلا رکھنے پر بات کرتے ہوئے انھوں کہا کہ 'میری نظر میں عمران خان اور پی ٹی آئی کوئی بڑا مسئلہ اس لیے نہیں ہیں کیونکہ میں انھیں سیاسی لوگ نہیں سمجھتی۔ میرا اور میری جماعت کا مقابلہ اس سوچ کے ساتھ ہے جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں، وہ ہر اس چیز کی نمائندگی کرتے ہیں جس کا پاکستان سے خاتمہ ہونا بہت ضروری ہے۔'اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ ان(تحریک انصاف)کے ساتھ کسی بھی قسم کا اتحاد انھیں معافی دینے کے مترادف ہو گا جو میری نظر میں جائز بات نہیں ہے۔ میری نظر میں اب ان کے احتساب کا وقت ہے، ان کے ساتھ الحاق کا وقت نہیں ہے۔ یہ ان کے ساتھ انتخابی اتحاد کا وقت نہیں۔ اب جب کہ وہ کمزور ہو گئے ہیں۔ تاہم باقی جماعتوں کے ساتھ بات کی جا سکتی ہے۔اس سوال پر کہ کیا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے لیے قانون سازی میں مسلم لیگ حکومت کا ساتھ دے گی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ 'جس طرح انھوں نے نواز شریف کے دیگر منصوبوں پر اپنی تختی چپکا دی ہے وہ کوشش انھوں نے یہاں بھی کی ہے لیکن لوگ جانتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ منصوبہ کس کا تھا۔ مجھے امید ہے کہ جب گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ ن اور شیر پر اعتماد کریں گے تو یہ صوبہ بھی مسلم ن بنائے گی بلکہ اس کے ساتھ جو آئینی اصلاحات کی ضرورت ہے، یعنی این ایف سی ایوارڈ کے تحت اس کے شیئر دینا، وہ بھی ن لیگ دیکھے گی۔'انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ یہ پارلیمان میں نہیں لائیں گے، یہ کام بھی ن لیگ کرے گی کیونکہ یہ صرف ان کا انتخابی وعدہ ہے۔'اس سوال کے جواب میں کہ وہ اپنی تقریروں میں اپنی، نواز شریف کی بات زیادہ کرتی ہیں مگر عوامی مسائل کی کم۔ اس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ 'میں جہاں بھی جاتی ہوں مجھے نواز شریف کے حامی دکھائی دیتے ہیں، اور اگر میں انھیں وہ نہیں سناں گی جو وہ سننے آئیں ہیں، جو پاکستان سننا چاہتا ہے، تو میں اور کیا بات کروں۔'میں عمران خان کا نام بھی نہیں لینا چاہتی، لیکن وہ ہر اس چیز کی نمائندگی کرتے ہیں جو اس ملک میں نہیں ہونی چاہیے۔ تو جب ہم دیکھتے ہیں آٹا، چینی، گیس، بجلی مہنگی ہونے کی بات کرتی ہوں تو اور کس کا نام لوں اگر عمران خان کا نام نہ لوں۔ اور سب سے بڑا عوامی مسئلہ یہ ہے کہ ان کا ووٹ چوری کیا گیا ہے۔' یہ خود ہی چیزیں مارکیٹ سے غائب کرتے ہیں اور پھر مہنگائی کر کے وہ واپس مارکیٹ میں لے آتے ہیں، یہ نوٹس لیتے ہیں اور چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ معاشی صورتحال ان نالائقوں کے ہاتھوں بہتر نہیں ہو سکتی، یہ حال ہوتا ہے جب آپ لوگوں کے ووٹ چوری کریں

ترکی میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین ہونے والی مجوزہ امن کانفرنس ملتوی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  •  کنگ فہد پل یکم جنوری کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

    Nov 12, 2020 | 13:23
  • سعودی کابینہ کا اجلاس: شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اہم ...

    Nov 12, 2020 | 11:19
  •  ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔ ...

    Nov 12, 2020 | 13:48
  • ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید 19 پیسے کمی

    Nov 12, 2020 | 15:56
متعلقہ خبریں
  • نیب کا پروگرام مریم نواز کو گرفتار کرنا تھا لیکن مریم ...

    Mar 26, 2021 | 12:17
  • عوام اپنے ووٹ سے ظالم، چور، عوام دشمن حکومت کو آخری ...

    Apr 10, 2021 | 20:33
  • پھر ثابت ہوگیا کہ ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ...

    Apr 02, 2021 | 16:16
  • مریم نواز کی بیماری ایسی نہیں کہ باہر جاکر علاج کی ...

    Mar 31, 2021 | 22:48
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group