روس میں ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ
واشنگٹن / نئی دہلی / برازیلیا: دنیا بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہوتی جارہی ہے، امریکا اور بھارت بدترین صورتحال سے دو چار ہیں، روس میں صرف ایک روز کے دوران کوویڈ 19 کے 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 25 لاکھ 26 ہزار 715 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار 105 ہوگئی۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 89 ہزار 201 ہے، ان میں سے 95 ہزار 49 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 67 لاکھ 46 ہزار 409 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔