جج ارشد ملک ویڈیو کیس:ناصر بٹ، میاں سلیم خطرناک دہشتگردوں کی فہرست میں شامل
جج ارشد ملک ویڈیو کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے کیس میں مطلوب ناصر بٹ اور میاں سلیم رضا کا نام مطلوب خطرناک دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کا نام ایف آئی اے نے اپنی انتہائی خطرناک مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں شامل کیا ہے۔یہ فہرست ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ نے مرتب کی ہے ۔فہرست کے متن کے مطابق ناصر بٹ اور میاں سلیم رضا کا تعلق پاکستان مسلم لیگ نون سے ہے، یہ دونوں جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں مطلوب ہیں۔دستاویزات کے مطابق فہرست میں 28 مطلوب دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے، ملزمان ناصر بٹ اور میاں سلیم رضا پر بلیک میلنگ کا الزام ہے۔