ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر کمی کے بعد 1872 ڈالر فی اونس ہے۔