صوبائی دارالحکومت میں ادرک کی قیمت کو پر لگ گئے
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ادرک کی قیمت کو پر لگ گئے اس کی قیمت پرچون میں 700 روپے تک پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق اس کا زیادہ سے زیادہ ریٹ 540روپے فی کلو تھا.اسی طرح آلو کی قیمت زیادہ سے زیادہ 90 روپےہوگئی اورآٹے،گھی،چاول اوردالوں کی قیمتون میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ آٹے کی پرچون میں فی کلو قیمت 40 سے 85 روپے اور تھوک میں چاول کی قیمت 135 سے 155 روپے فی کلو رہی۔