ہمیں آپ پر فخر ہے، ویل ڈان بوائز : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

دبئی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ جس طرح آپ کھیلے، ہمیں آپ پر فخر ہے، ویل ڈان بوائز۔ انہوں ںے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہی ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی نے پوری قوم کو متحد کردیا تھا۔ رمیز راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیم کی کارکردگی سے سب کا موڈ فریش ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کی ٹیم سے شکست کھا گئی ہے۔