افغانستان میں داعش اب قابو میں ہے: ذبیح اللہ مجاہد
افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش اب قابو میں ہے ۔ کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگست سے اب تک داعش کے چھ سو کارندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ داعش کے ارکان افغانستان میں بہت زیادہ نہیں اور نہ ہی انہیں لوگوں کی حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان داعش کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں اور افغانستان میں موجود داعش کے کارندوں سے دیگر ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ۔