جرمنی میں کورونا وائرس کے 50196نئے کیس ریکارڈ

جرمنی میں صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے پچاس ہزار ایک سو چھیانوے متاثرہ افراد کا اندراج کیاگیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔کورونا وبا پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جرمنی میں متاثرہ افراد کی تعداد پچاس ہزار سے بڑھ گئی ہے اور حالیہ دنوں میں بیماری کے پھیلنے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔