اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی۔جس کےبعد زرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف, قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ شہباز شریف، قائم علی شاہ اور فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دے گی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ابھی وزارت داخلہ کو کابینہ کی سمری موصول نہیں ہوئی ہے۔