وزیراعظم کے نزدیک صحت کا شعبہ ہماری اولیں ترجیح ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا پولی کلینک اسلام آباد کا دورہ ۔ میڈیکل اور سرجیکل آئی سی یو کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا ۔ وزیراعظم کے نزدیک صحت کا شعبہ ہماری اولیں ترجیح ہے میڈیکل اور سرجیکل آئی سی یو کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔حکومت عوام کو بہترین جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان