آنے والے دنوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی آئے گی: فرخ حبیب

اطلاعات ونشریات کے وزیرمملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیاہے کہ آنے والے دنوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔اپوزیشن نے اپنی ساکھ خود خراب کی ہے ۔پاکستان خوراک میں سرپلس ملک بننے جارہا ہے۔مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو قراردینا مناسب نہیں۔گنے کے کسانوں کو اضافی پیسے ملیں گے۔ایک یونیورسٹی کی تقریب کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے دیئے جارہے ہیں۔کامیاب جوان پروگرام میں 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔آئی ٹی کی برآمدات 3 ارب روپے تک پہنچ جائیں گی۔ہمارااحساس پروگرام دنیامیں چوتھے نمبر پرآیا ۔گلوبل وارمنگ کے حوالے سے و زیراعظم عمران خان کے ویژن کی پوری دنیامعترف ہے۔اُنہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی لیب دنیاکی بہترین لیبز میں سے ایک ہے ۔تحقیق کے میدان میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔نئی نسل ہمارے آنے والے وقت کی معمار ہے۔ہمارے طلباء اقبال کے شاہین ہیں ۔حکومت نے تحقیق کے بجٹ میں 15 ارب روپے کا اضافہ کیا ۔ایک لاکھ سکالرشپس دی جاچکی ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں کے لئے سو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔طلباء کو نوکری لینے کی بجائے نوکری دینے والابننا چاہئے ۔پنجاب حکومت نے ایک درجن سے زائدنئی یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔طلباء نے ناکامی کے خوف سے گھبرانا نہیں ۔