لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ; مصنوعی بارش کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے لاہور میں مصنوعی بارش کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہور میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس اسوقت 468پر پہنچ چکا ہے۔شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایئر کوالٹی میں اضافہ ماہرین نے خطرے کی علامت قرار دے دیا ہے۔اے کیو آئی 200سے تجاوزکرجائے تو خطرے کی گھنٹی بچ جاتی ہے۔لیکن لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس اب 468تک پہنچ چکا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور شہر میں فوری طور پر مصنوعی بارش کی جائے۔