دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت بڑھ رہی ہے: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ٹولہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے اور اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈر نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ٹولہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈر نہیں، ساری اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں پر مشتمل ہے، ان کو طاقت کی گولیوں کی ضرورت ہے، کھڑے ہوتے ہیں تو گر جاتے ہیں، بلاول کو کیا پتا پاکستان کی سیاست کیا ہے، بلاول بھٹو کو لاڑکانہ کا گلیوں کا بھی نہیں پتا۔