گیس سپلائی کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانےکے وقت یقنیی بنایا جائے گا: وفاقی وزیرحماد اظہر

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس سپلائی کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانےکے وقت یقنیی بنایا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھاکہ پائپ لائنز کی بحالی کر رہے ہیں اور روس کے ساتھ گیس کا معاہدہ جلد مکمل کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ گیس سپلائی کو ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے وقت یقنیی بنایا جائے گا۔حماد اظہر کا کہناتھاکہ 70 فیصد گیس ملک سے نکلتی ہے جبکہ 30 فیصد ایل این جی ہے، گیس کی قیمت 2019 سے نہیں بڑھی، سندھ 38 فیصد گیس سپلائی کرتا ہے، کے پی 12 ، پنجاب 8 اور بلوچستان 40 فیصد گیس سپلائی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ سندھ سے نکلنے والی گیس 80 فیصد وہیں استعمال ہو جاتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے نکلنے والی 70 فیصد گیس وہیں استعمال ہو جاتی ہے۔