کیا انڈا فرائی ہوجائے گا؟ ہاں ہوجائے گا: گیس فراہمی پر حماد اظہر اور اپوزيشن بینچز میں جملوں کا تبادلہ

حماد اظہر کے بیان پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا۔ حماد اظہر نے پھر کہا کہ تین دن گیس بند نہیں کریں گے، میں نے کہا ہے دن میں تین مرتبہ گیس سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں گیس فراہمی پر حکومتی اور اپوزيشن بینچز میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، حماد اظہر سے سوال ہوا کہ کیا انڈا فرائی ہوجائے گا؟ اس پر حماد اظہر نے کہا کہ ہاں ہوجائے گا۔