لندن میں شریف برادران کی آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت ہوئی، فیصلہ نہیں ہوا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات میں آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے مشاورت ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ نہیں ہوا۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہےکہ لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہےانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ انشا اللہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہو گا۔