وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کا حکم،دو ہفتے میں رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جرائم کنٹرول کرنے کا حکم،دو ہفتے میں رپورٹ طلب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،سابق وفاقی وزیرمونس الٰہی او رمشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں لاہور میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔سی سی پی او لاہور نے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور میں جرائم کو ہر صورت کنٹرول کرنے کاحکم دیااور دو ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ لاہور میں کرائم کو ہر صورت کنٹرول کیاجائے گا۔کرائم کے خاتمے کے لئے ”ہارڈ پولیسنگ“ کی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اچھے پولیس افسروں کو عوام ہمیشہ یادر کھتے ہیں۔اجلاس میں فرانزک لیب کی توسیع اوردائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ ملتان اورراولپنڈی میں بھی فرانزک لیب بنے گی۔فرانزک لیب کی توسیع او ربہتری کے لئے ڈیفڈ حکام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اجلاس میں ڈولفن پولیس کے افعال کار ازسرنو طے کرنے کا فیصلہ کیاگیا