مدینہ منورہ ( جاوید اقبال بٹ نمائندہ نوائے وقت) الحرمین الشرفین انتظامیہ نے کعبہ کہ حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے لئے شیڈول مقرر کر دیا۔کعبۃ اللہ کے حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے لیے مرد و عورتوں کا الگ الگ شیڈول جاری کردئیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق حطیم میں داخل ہونے کیلئے مرد حضرات کا وقت صبح 8 بجے سے 11 بجے تک اور خواتین کے لئے مختص کیا گیا وقت رات 8 بجے سے صبح 2 بجے تک کا ہے۔ نوافل کی ادائیگی کے لئے حرم میں داخلہ مغربی دروازے سے ہوگا اور اجازت کا دورانیہ صرف 10 منٹ رہے گا ۔یہ اقدام حرمین شریفین انتظامیہ نے ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے ہیں، زائرین سے تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
کعبہ کہ حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے لئے مرد اور خواتین کا الگ الگ شیڈول جاری
Nov 12, 2024 | 11:20