اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نےپاکستان حکومت کو خبردارکیا ہے کہ پنجاب میں خطرناک حد تک سموگ اور فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر 1 کروڑ 10 لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں ہیں۔یونیسیف نے حکومت پاکستان کو اسموگ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے پر زوردیا ہے۔عالمی ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کی اس لہر سے قبل 12 فیصد بچوں کی اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔یونیسیف نے مزید کہا کہ اسموگ کی اس لہر سے بچے اور حاملہ خواتین متاثر ہوسکتے ہیں، کم قوت مدافعت کے باعث اسموگ سے بچے جلدی متاثر ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
خظرناک سموگ اور فضائی آلودگی نے پنجاب کے 1کروڑ سے زائد بچوں کی زندگیوں کو خظرے میں ڈال دیا۔
Nov 12, 2024 | 16:53