اسلام آباد کے دہشتگردوں کے ساتھ تعلقات پر ہمارے درمیان بہت اختلافات ہیں۔ لیون پنیٹا
واشنگٹن میں تھنک ٹینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم پاکستان کے مسائل حل کئے بغیر افغانستان کے مسائل حل نہیں کرسکتے جیسا کہ ہم ایک مستحکم اور محفوظ افغانستان کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ ہمیں ایک مستحکم اور محفوظ پاکستان بھی چاہیئے ہم ان کے ملک میں جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ فاٹا میں القاعدہ کو شکست دینے کے لیے ہماری مدد کررہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان کے دہشتگردوں کے ساتھ تعلقات پر ہمارے درمیان بہت اختلافات بھی ہیں۔