زرعی ترقیاتی بنک کے صدر چوہدری ذکاء اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین مقر کر دیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ذکاء اشرف کو چیرمین پی سی بی مقرر کرتے ہوئے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ ذکاء اشرف بطور چیرمین پی سی بی جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین اعجازبٹ نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں صدر نے اعجاز بٹ کو بطور چیرمین پی سی بی مزید توسیع دینے سے انکار کر دیا تھا۔ چیرمین پی سی بی کے لیے چار نام زیرغورتھے جن میں علی رضا، ظہیر عباس، ماجد خان اور ذکاء اشرف کا نام شامل تھا تاہم قرعہ ذکاء اشرف کے نام نکلا، ذکا اشرف نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں چیرمین پی سی بی مقرر کر دیا گیا۔ ذکاء اشرف زرعی ترقیاتی بنک کے صدر اورمسلم لیگ نون کی رکن قومی اسمبلی بیگم عشرت اشرف کے بھائی ہیں۔ ذکاء اشرف اشرف گروپ آف انڈسٹریزکےچیر مین ہیں اورپاکستان شوگرملز ایسو سی ایشن کےچئیرمین بھی رہ چکے ہیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ ذکاء اشرف کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیوں کاامکان ہے