ہالی ووڈ ایکشن سے بھرپور فلم دی ایوینجرز کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔

فلم آئرن مین ٹو کی بھرپور کامیابی کے بعد دی ایوینجرز بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کا عزم لئے میدان میں آنے کے لئے تیار ہے،نیویارک جاس وہیڈن کی ڈائریکٹ کردہ فلم ایکشن اورسائنسی ٹیکنالوجی سے بھرپورہے،فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کی ہے جو جدید آلات کی مدد سے جرائم کے خلاف لڑنے کے لئے میدان میں اترتا ہے،دو سو بیس ملین ڈالربجٹ سے تیار کی گئی یہ فلم مئی دو ہزار بارہ کو ریلیز کی جائے گی۔