القاعدہ رہنماایمن الظواہری کے نئے ویڈیوپیغام میں امریکہ کی عراق اور افغانستان میں ناکامی پرخوشی کااظہار ۔
اسامہ بن لادن کی ہلاکت کےبعد القاعدہ کی جاری کردہ چھٹی ویڈیومیں ایمن الظواہری کا کہنا ہےافغانستان اورعراق میں غیرملکی فوجوں کی ناکامی امریکہ کی بڑی شکست ہے،القاعدہ رہنما کے مطابق امریکہ بڑی تعداد میں انسانی ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے،نامعلوم مقام سے دیئےگئےویڈیوپیغام میں ایمن الظواہری نےسفید سوٹ اورپگڑی باندھ رکھی ہے۔