وفاقی دارالحکومت میں امریکہ کی جانب سے بنکرز کی تعمیر کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکٹر آئی نائن میں امریکی بنکرکی تعمیرملک کے داخلی امورمیں مداخلت ہے لٰہذا ایئرہاؤس کی آڑمیں ہونے والی اس تعمیرکو روکا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نےامریکی بنکرکی تعمیرروک کر آئی نائن تھری میں واقع عمارت کوسیل کردیا تھاجس کےبعد سے امریکی حکام بنکر کی تعمیر کے لئےمسلسل دباؤ ڈال رہےتھے۔ اس سلسلے میں امریکی سفارتخانےنےقواعدوضوابط کیخلاف تعمیرپرجرمانہ اداکرنےکی پیشکش بھی کی تھی۔